المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 6337
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ الصَّائِغُ ، ثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ الْجُدِّيُّ ، ثَنَا قَزَعَةُ بْنُ سُوَيْدٍ ، عَنْ أَبِي حَيَّةَ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ زَيْدٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَقَامَ بِخَيْبَرَ سِتَّةَ أَشْهُرٍ ، يُصَلِّي الظُّهْرَ وَالْعَصْرَ جَمِيعًا ، وَالْمَغْرِبَ وَالْعِشَاءَ جَمِيعًا .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ جَابِرِ بْنِ زَيْدٍ إِلَّا أَبُو حَيَّةَ ، تَفَرَّدَ بِهِ قَزَعَةُ بْنُ سُوَيْدٍ I " .
ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ ﷺ نے خیبر میں چھ ماہ قیام فرمایا، آپ ﷺ ظہر اور عصر ایک ساتھ ادا فرماتے تھے، اور مغرب اور عشاء ایک ساتھ۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو جابر بن زید رحمہ اللہ سے صرف ابو حیہ رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور ان سے روایت کرنے میں قزعہ بن سوید رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“