المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 6338
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ الصَّائِغُ ، ثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ الْجُدِّيُّ ، ثَنَا قَزَعَةُ بْنُ سُوَيْدٍ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ جُرْجَةَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ مَحْمُودِ بْنِ لَبِيدٍ ، عَنْ شَدَّادِ بْنِ أَوْسٍ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : لَيْسَ بِالْكَاذِبِ مَنْ قَالَ خَيْرًا ، أَوْ نَمَى خَيْرًا .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ مَحْمُودٍ ، عَنْ شَدَّادِ بْنِ أَوْسٍ إِلَّا يَحْيَى بْنُ جُرْجَةَ ، تَفَرَّدَ بِهِ قَزَعَةُ بْنُ سُوَيْدٍ ، وَرَوَاهُ النَّاسُ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أُمِّهِ أُمِّ كُلْثُومٍ .
ترجمہ
سیدنا شداد بن اوس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا: ”وہ شخص جھوٹا نہیں ہے جو بھلائی کی بات کہے، یا خیر کی خبر (دوسروں تک) پہنچائے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو امام زہری رحمہ اللہ سے، انہوں نے محمود سے اور انہوں نے سیدنا شداد بن اوس رضی اللہ عنہ سے صرف یحییٰ بن جرجہ رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، جس میں قزعہ بن سوید رحمہ اللہ منفرد ہیں؛ جبکہ دیگر لوگوں نے اسے امام زہری رحمہ اللہ سے، انہوں نے حمید بن عبد الرحمن رحمہ اللہ سے اور انہوں نے اپنی والدہ سیدہ ام کلثوم رضی اللہ عنہا سے روایت کیا ہے۔“