المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حَدَّثَنَا الصَّائِغُ ، ثَنَا الْقَعْنَبِيُّ ، نَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي الْأَبْيَضِ ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ حَفْصِ بْنِ عَاصِمٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : سَبْعَةٌ يُظِلُّهُمُ اللهُ فِي ظِلِّهِ يَوْمَ لَا ظِلَّ إِلَّا ظِلُّهُ : إِمَامٌ عَادِلٌ ، وَشَابٌّ نَشَأَ لِعِبَادَةِ اللهِ ، وَرَجُلَيْنِ تَحَابَّا فِي اللهِ ، اجْتَمَعَا عَلَى ذَلِكَ وَتَفَرَّقَا ، وَرَجُلٌ قَلْبُهُ مُعَلَّقٌ بِالْمَسْجِدِ مَا إِنْ يَخْرُجَ مِنْهُ حَتَّى يَرْجِعَ إِلَيْهِ ، وَرَجُلٌ دَعَتْهُ امْرَأَةٌ ذَاتُ حَسَبٍ وَمَنْصِبٍ إِلَى نَفْسِهَا ، فَقَالَ : أَخْشَى اللهَ ، وَرَجُلٌ تَصَدَّقَ بِصَدَقَةٍ أَخْفَاهَا مِنْ شِمَالِهِ ، حَتَّى لَا تَعْلَمَ شِمَالُهُ مَا تُنْفِقُ يَمِينُهُ ، وَرَجُلٌ ذَكَرَ اللهَ ، فَفَاضَتْ عَيْنَاهُ .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”سات لوگ ایسے ہیں جنہیں اللہ اس دن اپنے سائے میں جگہ عطا فرمائے گا جس دن اس کے سائے کے سوا کوئی سایہ نہ ہو گا: عدل و انصاف کرنے والا حکمران؛ وہ نوجوان جس نے اللہ کی عبادت میں نشوونما پائی؛ وہ دو آدمی جنہوں نے اللہ کی خاطر ایک دوسرے سے محبت کی، اسی پر وہ اکٹھے ہوئے اور اسی پر جدا ہوئے؛ وہ شخص جس کا دل مسجد کے ساتھ پیوست ہے کہ جب وہ وہاں سے نکلتا ہے تو (اسی تڑپ میں رہتا ہے) یہاں تک کہ اس میں واپس لوٹ آئے؛ وہ شخص جسے کسی حسب و نسب اور جاہ و منصب والی عورت نے اپنی طرف (بدکاری کے لیے) بلایا تو اس نے کہہ دیا: «أَخْشَى اللهَ» ”میں اللہ سے ڈرتا ہوں“؛ وہ شخص جس نے اس قدر پوشیدہ طور پر صدقہ کیا کہ اس کے بائیں ہاتھ کو علم نہ ہو سکا جو اس کے دائیں ہاتھ نے خرچ کیا؛ اور وہ شخص جس نے اللہ کو یاد کیا تو اس کی آنکھوں سے آنسو رواں ہو گئے۔“