المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 6325
حَدَّثَنَا الصَّائِغُ ، ثَنَا الْقَعْنَبِيُّ ، ثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي الْأَبْيَضِ ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ ، عَنِ الْأَعْرَجِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : إِذَا انْتَعَلَ أَحَدُكُمْ ، فَلْيَنْتَعِلْ بِالْيَمِينِ ، وَإِذَا خَلَعَهَا فَلْيَبْدَأْ بِالشِّمَالِ ، أَوْ لِيَخْلَعْهُمَا أَوْ لِيَنْعَلْهُمَا جَمِيعًا .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَيْنِ الْحَدِيثَيْنِ عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي الْأَبْيَضِ إِلَّا الْقَعْنَبِيُّ I " .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی جوتا پہنے تو اسے چاہیے کہ دائیں پاؤں سے پہنے، اور جب اتارے تو بائیں پاؤں سے آغاز کرے، یا تو دونوں ہی اتار دے یا پھر دونوں ہی پہن لے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”سعید بن ابی الابیض رحمہ اللہ سے یہ دونوں حدیثیں صرف قعنبی رحمہ اللہ نے ہی روایت کی ہیں۔“