المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 6323
حَدَّثَنَا الصَّائِغُ ، ثَنَا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، نَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ يَعْقُوبَ بْنِ عَطَاءٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : لَا يَتَوَارَثُ أَهْلُ مِلَّتَيْنِ بِشَيْءٍ .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ يَعْقُوبَ بْنِ عَطَاءٍ إِلَّا سُفْيَانُ ، تَفَرَّدَ بِهِ سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ I " .
ترجمہ
عمرو بن شعیب اپنے والد سے اور وہ اپنے دادا سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہما سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”دو مختلف ادیان کے ماننے والے ایک دوسرے کے (مال میں) کسی بھی چیز کے وارث نہیں ہوں گے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یعقوب بن عطاء سے اس حدیث کو صرف سفیان نے روایت کیا ہے، اور ان سے سعید بن منصور اس کی روایت میں منفرد ہیں۔“