المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حَدَّثَنَا الصَّائِغُ ، نَا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، ثَنَا يَحْيَى بْنُ يَزِيدَ الْأَصَمُّ ، قَالَ : سَمِعْتُ السُّدِّيَّ ، يُحَدِّثُ عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِيِّ ، عَنْ عَلِيٍّ قَالَ : لَمَّا تُوُفِّيَ أَبُو طَالِبٍ أَتَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقُلْتُ : إِنَّ عَمَّكَ الشَّيْخَ قَدْ مَاتَ ، قَالَ : اذْهَبْ فَوَارِهِ ، وَلَا تُحْدِثْ شَيْئًا حَتَّى تَأْتِيَنِي فَوَارَيْتُهُ ، ثُمَّ أَتَيْتُهُ ، فَقَالَ : I " اذْهَبْ فَاغْتَسِلْ ، وَلَا تُحْدِثْ شَيْئًا حَتَّى تَأْتِيَنِي I " ، فَاغْتَسَلْتُ ، ثُمَّ أَتَيْتُهُ ، فَدَعَا لِي بِدَعَوَاتٍ ، مَا يَسُرُّنِي بِهَا حُمْرُ النَّعَمِ .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ السُّدِّيِّ إِلَّا يَحْيَى بْنُ يَزِيدَ I " .
كذا في طبعة دار الحرمين ، ولعل الصواب : ( الحسن بن يزيد الأصم )سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”جب ابوطالب فوت ہوئے تو میں رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کی کہ آپ کے بوڑھے چچا فوت ہو گئے ہیں، آپ ﷺ نے فرمایا: «اذْهَبْ فَوَارِهِ ، وَلَا تُحْدِثْ شَيْئًا حَتَّى تَأْتِيَنِي» ”جاؤ اور انہیں دفن کر دو، اور میرے پاس واپس آنے تک کوئی اور کام نہ کرنا“، چنانچہ میں نے انہیں دفن کر دیا، پھر میں آپ ﷺ کے پاس آیا تو آپ ﷺ نے فرمایا: «اذْهَبْ فَاغْتَسِلْ ، وَلَا تُحْدِثْ شَيْئًا حَتَّى تَأْتِيَنِي» ”جاؤ اور غسل کرو، اور میرے پاس واپس آنے تک کوئی اور کام نہ کرنا“، پس میں نے غسل کیا، پھر میں آپ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا تو آپ ﷺ نے میرے لیے ایسی دعائیں فرمائیں کہ مجھے ان کے بدلے سرخ اونٹوں کا ملنا بھی اتنی خوشی نہ دیتا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”السدی رحمہ اللہ سے یہ حدیث صرف یحییٰ بن یزید رحمہ اللہ نے روایت کی ہے۔“
دار الحرمین کے نسخے میں اسی طرح ہے، اور غالباً صحیح نام حسن بن یزید الاصم رحمہ اللہ ہے۔