المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حَدَّثَنَا الصَّائِغُ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ التِّنِّيسِيُّ ، نَا حَيْوَةُ بْنُ شُرَيْحٍ حَدَّثَنِي ابْنُ الْهَادِ ، عَنْ زُمَيْلٍ ، مَوْلَى عُرْوَةَ ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا ، قَالَتْ : أُهْدِيَ لِي وَلِحَفْصَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ طَعَامٌ ، وَكُنَّا صَائِمَتَيْنِ ، فَقَالَتْ إِحْدَانَا لِصَاحِبَتِهَا : هَلْ لَكِ أَنْ تُفْطِرِي ؟ قَالَتْ : نَعَمْ ، فَأَفْطَرْنَا ، ثُمَّ دَخَلَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقُلْنَا : يَا رَسُولَ اللهِ أُهْدِيَ لَنَا هَدِيَّةٌ ، فَاشْتَهَيْنَاهَا ، فَأَفْطَرْنَا ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : لَا عَلَيْكُمَا ، صُومَا يَوْمًا مَكَانَهُ .
I " لَا يَرْوِي هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ زُمَيْلٍ مَوْلَى عُرْوَةَ إِلَّا ابْنُ الْهَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ حَيْوَةُ I " .
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”مجھے اور نبی ﷺ کی زوجہ سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا کو کھانے کا ہدیہ پیش کیا گیا، جبکہ ہم دونوں روزے سے تھیں۔ ہم میں سے ایک نے اپنی ساتھی سے کہا: کیا تمہارا روزہ افطار کرنے کا ارادہ ہے؟ انہوں نے کہا: ہاں، چنانچہ ہم نے روزہ افطار کر لیا۔ پھر رسول اللہ ﷺ ہمارے پاس تشریف لائے تو ہم نے عرض کی: اے اللہ کے رسول! ہمیں ایک ہدیہ دیا گیا تھا، ہمیں اس کی رغبت ہوئی تو ہم نے روزہ افطار کر لیا۔ نبی ﷺ نے فرمایا: ”تم دونوں پر کوئی حرج نہیں، اس کی جگہ کسی اور دن کا روزہ رکھ لینا۔“ “
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عروہ رحمہ اللہ کے مولیٰ زمیل سے صرف ابن الہاد ہی روایت کرتے ہیں اور ان سے روایت کرنے میں حیوہ رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“