المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 6320
حَدَّثَنَا الصَّائِغُ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ التِّنِّيسِيُّ ، ثَنَا حَيْوَةُ بْنُ شُرَيْحٍ ، ثَنَا عُقْبَةُ بْنُ مُسْلِمٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ جَزْءٍ الزُّبَيْدِيِّ ، قَالَ : كُنَّا يَوْمًا مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْمَسْجِدِ ، وَصَنَعَ لَنَا طَعَامًا ، فَأَكَلْنَا ، ثُمَّ أُقِيمَتِ الصَّلَاةُ ، فَصَلَّيْنَا وَلَمْ نَتَوَضَّأْ .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عُقْبَةَ بْنِ مُسْلِمٍ إِلَّا حَيْوَةُ بْنُ شُرَيْحٍ I " .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن حارث بن جزء زبیدی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”ہم ایک دن مسجد میں رسول اللہ ﷺ کے ساتھ موجود تھے، ہمارے لیے کھانا تیار کیا گیا تو ہم سب نے مل کر کھایا، پھر نماز کے لیے تکبیر کہی گئی تو ہم نے (اسی وضو سے) نماز ادا کی اور ہم نے (کھانے کی وجہ سے) نیا وضو نہیں کیا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”عقبہ بن مسلم رحمہ اللہ سے اس حدیث کو صرف حیوہ بن شریح رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔“