المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 6315
حَدَّثَنَا الصَّائِغُ ، ثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُمَرَ الْعَلَّافُ الرَّازِيُّ ، ثَنَا أَبُو سَعِيدٍ ، مَوْلَى بَنِي هَاشِمٍ ، ثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي التَّيَّاحِ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، I " أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَبْنِي الْمَسْجِدَ ، وَكَانَ عَمَّارُ بْنُ يَاسِرٍ يَحْمِلُ صَخْرَتَيْنِ ، فَقَالَ : وَيْحَ ابْنِ سُمَيَّةَ ، تَقْتُلُهُ الْفِئَةُ الْبَاغِيَةُ .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ إِلَّا أَبُو سَعِيدٍ مَوْلَى بَنِي هَاشِمٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ أَحْمَدُ بْنُ عُمَرَ الرَّازِيُّ I " .
ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ ﷺ مسجد کی تعمیر فرما رہے تھے اور سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ دو دو چٹانیں اٹھا رہے تھے، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”ابنِ سمیہ پر افسوس! اسے ایک باغی گروہ قتل کرے گا۔“ “
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو حماد بن سلمہ رحمہ اللہ سے صرف ابو سعید مولیٰ بنی ہاشم رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور اس کی روایت میں احمد بن عمر الرازی رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“