المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 6314
حَدَّثَنَا الصَّائِغُ ، ثَنَا سَعِيدُ بْنُ يَعْقُوبَ الطَّالْقَانِيُّ ، ثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ السَّفَرِ الدِّمَشْقِيُّ ، ثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ ، عَنْ عَطَاءٍ ، حَدَّثَنِي ابْنُ عَبَّاسٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : يُنْزِلُ اللهُ عَلَى أَهْلِ الْمَسْجِدِ - مَسْجِدِ مَكَّةَ - كُلَّ يَوْمٍ عِشْرِينَ وَمِائَةَ رَحْمَةٍ ، سِتِّينَ مِنْهَا لِلطَّائِفِينَ ، وَأَرْبَعِينَ لِلْمُصَلِّينَ ، وَعِشْرِينَ مِنْهَا لِلنَّاظِرِينَ .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ إِلَّا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ السَّفَرِ I " .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ مکہ کی مسجد (مسجدِ حرام) کے حاضرین پر ہر روز ایک سو بیس رحمتیں نازل فرماتا ہے؛ جن میں سے ساٹھ طواف کرنے والوں کے لیے، چالیس نماز پڑھنے والوں کے لیے اور بیس (بیت اللہ کو محض) دیکھنے والوں کے لیے ہیں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو امام اوزاعی رحمہ اللہ سے صرف عبدالرحمن بن سفر نے روایت کیا ہے۔“