المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 6305
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ الْمَكِّيُّ الصَّائِغُ ، قَالَ : ثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ حُمَيْدِ بْنِ كَاسِبٍ ، نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُوسَى التَّيْمِيُّ ، عَنْ عِيسَى بْنِ أَبِي عِيسَى الْحَنَّاطِ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّ النَّبِيَّ عَلَيْهِ السَّلَامُ ، قَالَ : إِنَّ اللهَ حَرَّمَ حَرَمَهُ ، فَهُوَ حَرَامٌ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ ، لَا يُعْضَدُ شَجَرُهُ ، وَلَا يُحْتَشُّ حَشِيشُهُ ، وَلَا يُرْفَعُ لُقَطَتُهُ إِلَّا لِإِنْشَادِهَا ، وَلَا يُسْتَحَلُّ صَيْدُهُ .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ نَافِعٍ إِلَّا عِيسَى الْحَنَّاطُ I " .
ترجمہ
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ نے اپنے حرم کو حرمت والا بنایا ہے، پس وہ قیامت کے دن تک کے لیے محترم ہے؛ نہ اس کا درخت کاٹا جائے، نہ اس کی گھاس اکھیڑی جائے، اور نہ ہی اس کی گری پڑی چیز اٹھائی جائے سوائے اس کے کہ اس کا اعلان کرنا مقصود ہو، اور نہ ہی اس کے شکار کو حلال سمجھا جائے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”نافع رحمہ اللہ سے اس حدیث کو صرف عیسیٰ حناط رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔“