المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ ، ثَنَا مَهْدِيُّ بْنُ جَعْفَرٍ الرَّمْلِيُّ ، ثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ ، ثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا قَالَتْ : نَزَعَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِهَذِهِ الْآيَةَ : فَيَتَّبِعُونَ مَا تَشَابَهَ مِنْهُ ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : قَدْ حَذَّرَكُمُ اللهُ ، إِذَا رَأَيْتُمُوهُمْ فَاعْرِفُوهُمْ .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ إِلَّا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، تَفَرَّدَ بِهِ الْوَلِيدُ I " وَرَوَاهُ غَيْرُهُ عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ ، عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ ، عَنِ الْقَاسِمِ ، عَنْ عَائِشَةَ I " .
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ نے اس آیت ﴿فَيَتَّبِعُونَ مَا تَشَابَهَ مِنْهُ﴾ کی تلاوت فرمائی، پھر رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”یقیناً اللہ نے تمہیں (ایسے لوگوں سے) خبردار کر دیا ہے، چنانچہ جب تم انہیں دیکھو تو انہیں پہچان لیا کرو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”عبد الرحمن بن القاسم سے اس حدیث کو حماد بن سلمہ کے علاوہ کسی نے روایت نہیں کیا، اس کی روایت میں ولید منفرد ہیں۔
جبکہ دیگر راویوں نے اسے حماد بن سلمہ سے، انہوں نے ابن ابی ملیکہ سے، انہوں نے قاسم سے اور انہوں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کیا ہے۔“