المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 6303
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ ، ثَنَا مَهْدِيُّ بْنُ جَعْفَرٍ الرَّمْلِيُّ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ الْفِرْيَابِيُّ ، عَنْ عَبَّادِ بْنِ كَثِيرٍ ، عَنْ مَالِكِ بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ عَلْقَمَةَ الْمُزَنِيِّ ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : مَا سَتَرَ اللهُ عَلَى عَبْدٍ ذَنْبًا فِي الدُّنْيَا إِلَّا سَتَرَ عَلَيْهِ فِي الْآخِرَةِ .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مَالِكِ بْنِ دِينَارٍ إِلَّا عَبَّادٌ ، تَفَرَّدَ بِهِ الْفِرْيَابِيُّ I " .
ترجمہ
علقمہ مزنی رحمہ اللہ اپنے والد رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ دنیا میں جس بندے کے کسی گناہ کی پردہ پوشی فرماتا ہے، آخرت میں بھی اس کی پردہ پوشی فرمائے گا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”مالک بن دینار رحمہ اللہ سے اس حدیث کو عباد رحمہ اللہ کے علاوہ کسی نے روایت نہیں کیا، اور فریابی رحمہ اللہ اس کی روایت میں منفرد ہیں۔“