المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 6285
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ ، نَا حَفْصُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحُلْوَانِيُّ ، ثَنَا بَكَّارُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الرَّبَذِيُّ ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُبَيْدَةَ ، قَالَ : أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ نَوْفَلٍ الْعَوْفِيُّ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا ، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، عَنْ جِبْرِيلَ عَلَيْهِ السَّلَامُ قَالَ : قَلَّبْتُ مَشَارِقَ الْأَرْضِ وَمَغَارِبَهَا ، فَلَمْ أَجِدْ رَجُلًا أَفْضَلَ مِنْ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، وَلَمْ أَرَ بَيْتًا أَفْضَلَ مِنْ بَيْتِ بَنِي هَاشِمٍ .
I " لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنِ الزُّهْرِيِّ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ مُوسَى بْنُ عُبَيْدَةَ . وَلَا يُرْوَى عَنْ عَائِشَةَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ I " .
ترجمہ
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا رسول اللہ ﷺ سے روایت کرتی ہیں کہ جبریل علیہ السلام نے فرمایا: ”میں نے زمین کے مشرقوں اور مغربوں کو چھان مارا، مگر میں نے محمد ﷺ سے افضل کوئی شخص نہیں پایا، اور نہ ہی میں نے بنو ہاشم کے گھرانے سے افضل کوئی گھرانہ دیکھا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث امام زہری رحمہ اللہ سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے، موسیٰ بن عبیدہ اس کی روایت میں منفرد ہیں؛ اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے بھی یہ حدیث صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے۔“