❮
❯
حدیث نمبر: 6286
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ ، نَا الْمُسَيِّبُ بْنُ وَاضِحٍ ، ثَنَا عَطَاءُ بْنُ مُسْلِمٍ الْخَفَّافُ ، حَدَّثَنِي أَبُو عَمْرٍو الْأَشْجَعِيُّ ، عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ ، عَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ حُذَيْفَةَ بْنِ الْيَمَانِ ، قَالَ : بِتُّ عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَيْلَةً ، فَرَأَيْتُ عِنْدَهُ شَخْصًا ، فَقَالَ : I " هَلْ رَأَيْتَهُ يَا حُذَيْفَةُ I " قُلْتُ : نَعَمْ ، يَا رَسُولَ اللهِ ، قَالَ : هَذَا مَلَكٌ لَمْ يَهْبِطْ إِلَيَّ مُنْذُ بُعِثْتُ ، أَتَانِي اللَّيْلَةَ وَبَشَّرَنِي أَنَّ الْحَسَنَ وَالْحُسَيْنَ سَيِّدَا شَبَابِ أَهْلِ الْجَنَّةِ .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ قَيْسٍ إِلَّا سَالِمُ بْنُ أَبِي الْجَعْدِ ، وَلَا عَنْ سَالِمٍ إِلَّا أَبُو عَمْرٍو الْأَشْجَعِيُّ ، تَفَرَّدَ بِهِ عَطَاءُ بْنُ مُسْلِمٍ I " .
ترجمہ

سیدنا حذیفہ بن الیمان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں نے ایک رات نبی ﷺ کے پاس گزاری، تو میں نے آپ ﷺ کے پاس ایک شخصیت کو دیکھا، آپ ﷺ نے فرمایا: ”اے حذیفہ! کیا تم نے اسے دیکھا ہے؟“ میں نے عرض کیا: ”جی ہاں، اے اللہ کے رسول!“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”یہ ایک فرشتہ ہے جو میری بعثت کے بعد سے اب تک کبھی میرے پاس نہیں اترا، یہ آج رات میرے پاس آیا ہے اور اس نے مجھے یہ خوشخبری دی ہے کہ بے شک سیدنا حسن اور سیدنا حسین رضی اللہ عنہما اہل جنت کے نوجوانوں کے سردار ہیں۔““
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو قیس رحمہ اللہ سے صرف سالم بن ابی الجعد رحمہ اللہ نے، اور سالم رحمہ اللہ سے صرف ابو عمرو اشجعی رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، جبکہ عطاء بن مسلم رحمہ اللہ اسے روایت کرنے میں منفرد ہیں۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الميم / حدیث: 6286
تخریج حدیث «أخرجه ابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 1194، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6960، 7126، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 1181، 4748، 4749، 5675، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 379، 380، 8240، 8307، والترمذي فى «جامعه» برقم: 3781، وأحمد فى «مسنده» برقم: 23804، 23805، 23918، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 628، 3949، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 5982، 32841، 32937، والطبراني فى «الكبير» برقم: 2608، 2606، 2607، 2609، 1005»