المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 6262
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ الصَّائِغُ ، قَالَ : نَا بِشْرُ بْنُ عُبَيْسِ بْنِ مَرْحُومٍ الْعَطَّارُ ، قَالَ : نَا النَّضْرُ بْنُ عَرَبِيٍّ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيِّ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِي أَرْوَى الدَّوْسِيِّ ، قَالَ : كُنْتُ مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَالِسًا ، فَطَلَعَ أَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ ، فَقَالَ : الْحَمْدُ لِلهِ الَّذِي أَيَّدَنِي بِهِمَا .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ النَّضْرِ بْنِ عَرَبِيٍّ إِلَّا بِشْرُ بْنُ عُبَيْسٍ ، وَلَا يُرْوَى عَنْ أَبِي أَرْوَى إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ I " .
ترجمہ
سیدنا ابو اروٰی الدوسی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں رسول اللہ ﷺ کے پاس بیٹھا ہوا تھا کہ اچانک سیدنا ابوبکر اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہما سامنے سے آئے، تو آپ ﷺ نے فرمایا: « الْحَمْدُ لِلهِ الَّذِي أَيَّدَنِي بِهِمَا » ”تمام تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں جس نے ان دونوں کے ذریعے میری تائید فرمائی۔“ “
اس حدیث کو نضر بن عربی رحمہ اللہ سے صرف بشر بن عبیس رحمہ اللہ نے ہی روایت کیا ہے، اور سیدنا ابو اروٰی رضی اللہ عنہ سے یہ حدیث صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے۔