المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 6260
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ الصَّائِغُ ، قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى ، قَالَ : نَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ طُفَيْلٍ ، عَنْ حُمَيْدٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، أَنَّهُ : كَانَ فِي بَيْتٍ ، وَاطَّلَعَ رَجُلٌ فِي بَيْتِهِ ، فَأَهْوَى إِلَيْهِ بِسَهْمٍ ، فَسَدَّدَهُ نَحْوَهُ ، فَتَأَخَّرَ الرَّجُلُ I " .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ حُمَيْدٍ إِلَّا طُفَيْلٌ ، شَيْخٌ بَصْرِيٌّ ، تَفَرَّدَ بِهِ مُعْتَمِرٌ I " .
ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”نبی کریم ﷺ ایک گھر میں تشریف فرما تھے کہ ایک شخص نے آپ ﷺ کے گھر میں جھانکا، تو آپ ﷺ نے ایک تیر کے ساتھ اس کی طرف ارادہ فرمایا اور اسے اس کی سمت سیدھا کر لیا، تو وہ شخص پیچھے ہٹ گیا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو حمید سے صرف طفیل نے روایت کیا ہے جو کہ بصری شیخ ہیں، اور ان سے روایت کرنے میں معتمر منفرد ہیں۔“