المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 6239
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ الصَّائِغُ ، قَالَ : نَا يَعْقُوبُ بْنُ حُمَيْدِ بْنِ كَاسِبٍ ، قَالَ : ثَنَا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ حَسَّانَ ، عَنْ بَهْزِ بْنِ حَكِيمٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : إِنَّكُمْ تُعْرَضُونَ ، عَلَى أَفْوَاهِكُمُ الْفِدَامُ ، فَأَوَّلُ مَا يَتَكَلَّمُ مِنْ أَحَدِكُمْ يَدُهُ وَفَخِذُهُ .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ هِشَامِ بْنِ حَسَّانَ إِلَّا حَاتِمٌ ، تَفَرَّدَ بِهِ يَعْقُوبُ بْنُ حُمَيْدٍ I " .
ترجمہ
بہز بن حکیم رحمہ اللہ اپنے والد سے اور وہ اپنے دادا سیدنا معاویہ بن حیدہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”تم سب (اللہ کے حضور) پیش کیے جاؤ گے، تمہارے مونہوں پر مہریں لگی ہوں گی، پس تم میں سے کسی کے متعلق جو اعضاء سب سے پہلے کلام کریں گے وہ اس کا ہاتھ اور اس کی ران ہوں گے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ہشام بن حسان سے صرف حاتم نے روایت کیا ہے، اور یعقوب بن حمید اسے نقل کرنے میں منفرد ہیں۔“