المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 6238
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ الصَّائِغُ ، قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عُمَرَ الْعَدَنِيُّ ، قَالَ : نَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ مِسْعَرٍ ، عَنِ الْمُخْتَارِ بْنِ فُلْفُلٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأَى رَجُلًا يَسُوقُ بَدَنَةً ، فَقَالَ : ارْكَبْهَا .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ سُفْيَانَ بْنِ عُيَيْنَةَ إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عُمَرَ ، وَلَمْ يَرْوِهِ عَنْ مِسْعَرٍ ، عَنِ الْمُخْتَارِ بْنِ فُلْفُلٍ إِلَّا سُفْيَانُ I " وَرَوَاهُ النَّاسُ عَنْ مِسْعَرٍ ، عَنْ بُكَيْرِ بْنِ الْأَخْنَسِ .
ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے ایک شخص کو دیکھا جو قربانی کا اونٹ ہنکا کر لے جا رہا تھا، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اس پر سوار ہو جاؤ۔“
اس حدیث کو سفیان بن عیینہ رحمہ اللہ سے صرف محمد بن ابی عمر رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور اسے مسعر رحمہ اللہ سے مختار بن فلفل رحمہ اللہ کے واسطے سے صرف سفیان رحمہ اللہ نے ہی روایت کیا ہے، جبکہ دیگر راویوں نے اسے مسعر رحمہ اللہ سے بکیر بن اخنس رحمہ اللہ کے واسطے سے روایت کیا ہے۔