المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 6230
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ الصَّائِغُ ، قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عُمَرَ الْعَدَنِيُّ ، قَالَ : نَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سُئِلَ عَنْهَا يَوْمَ عَرَفَةَ ؟ فَقَالَ : هِيَ حَقٌّ يَعْنِي : الْعَتِيرَةَ لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ إِلَّا سُفْيَانُ ، وَلَا رَوَاهُ عَنْ سُفْيَانَ إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عُمَرَ الْعَدَنِيُّ I " .
ترجمہ
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ سے عرفہ کے دن اس کے متعلق دریافت کیا گیا تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”یہ حق ہے“ یعنی عتیرہ (ماہِ رجب کی مخصوص قربانی)۔
اس حدیث کو زید بن اسلم رحمہ اللہ سے صرف سفیان رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور سفیان رحمہ اللہ سے اسے صرف محمد بن ابی عمر العدنی رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔