المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 6216
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ الصَّائِغُ ، قَالَ : نَا مُحْرِزُ بْنُ سَلَمَةَ ، قَالَ : نَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ عَرْفَجَةَ بْنِ عَبْدِ الْوَاحِدِ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ أَبِي النَّجُودِ ، عَنْ زِرِّ بْنِ حُبَيْشٍ ، أَنَّ عَبْدَ اللهِ بْنَ مَسْعُودٍ ، قَالَ : كُنَّا فِي عَهْدِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نُسَمِّيهَا الْمَانِعَةَ ، وَإِنَّهَا فِي كِتَابِ اللهِ عَزَّ وَجَلَّ سُورَةٌ مَنْ قَرَأَهَا فِي كُلِّ لَيْلَةٍ فَقَدْ أَكْثَرَ وَأَطَابَ ، يَعْنِي : تَبَارَكَ I " .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ إِلَّا ابْنُ أَبِي حَازِمٍ I " .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”ہم رسول اللہ ﷺ کے عہدِ مبارک میں اس سورت کو «المانعة» (بچانے والی) پکارتے تھے، اور اللہ عزوجل کی کتاب میں یہ ایسی سورت ہے کہ جس نے اسے ہر رات پڑھا، اس نے بہت زیادہ نیکی سمیٹی اور بہت عمدہ عمل کیا؛“ یعنی سورہ ﴿تَبَارَكَ﴾ (الملک)۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو سہیل بن ابی صالح سے ابن ابی حازم رحمہ اللہ کے علاوہ کسی نے روایت نہیں کیا۔“