المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 6191
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَنِيفَةَ الْوَاسِطِيُّ ، قَالَ : نَا مَعْمَرُ بْنُ سَهْلٍ الْأَهْوَازِيُّ ، قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ أَبُو إِسْمَاعِيلَ الْكُوفِيُّ ، قَالَ : نَا كَامِلٌ أَبُو الْعَلَاءِ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : مَنْ صَلَّى عَلَى جِنَازَةٍ كَانَ لَهُ قِيرَاطٌ مِنَ الْأَجْرِ ، وَمَنْ صَلَّى عَلَيْهَا أَوْ مَشَى فِيهَا حَتَّى تُدْفَنَ كَانَ لَهُ قِيرَاطَانِ ، وَالْقِيرَاطُ مِثْلُ أُحُدٍ .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ كَامِلٍ أَبِي الْعَلَاءَ إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْكُوفِيُّ ، تَفَرَّدَ بِهِ مَعْمَرُ بْنُ سَهْلٍ I " .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”جس نے جنازے کی نماز پڑھی اس کے لیے ایک قیراط اجر ہے، اور جس نے نماز پڑھی اور پھر جنازے کے ساتھ چلا یہاں تک کہ میت دفن کر دی گئی، اس کے لیے دو قیراط ہیں، اور ایک قیراط احد پہاڑ کے برابر ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو کامل ابو العلاء سے محمد بن اسماعیل کوفی کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور معمر بن سہل اس میں منفرد ہیں۔“