المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَنِيفَةَ الْوَاسِطِيُّ ، قَالَ : نَا حَمْدُونُ بْنُ سَلْمٍ الْحَذَّاءُ ، قَالَ : ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَاهَانَ أَبُو حَنِيفَةَ ، قَالَ : ثَنَا مُسْلِمُ بْنُ خَالِدٍ الزَّنْجِيُّ ، عَنْ صَالِحِ بْنِ كَيْسَانَ ، عَنْ عَوْنِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُتْبَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ : كُنَّا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ الْحُدَيْبِيَةِ ، فَمُطِرْنَا تِلْكَ اللَّيْلَةَ مَطَرًا شَدِيدًا ، فَلَمَّا أَصْبَحَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : تَدْرُونَ مَا قَالَ رَبُّكُمْ ؟ قَالُوا : اللهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ ، قَالَهَا ثَلَاثًا وَعَاوَدُوا ، قَالَ : I " قَالَ رَبُّكُمْ : إِنَّ الَّذِي يَقُولُ : مُطِرْنَا بِنَوْءِ كَذَا وَكَذَا ، فَقَدْ كَفَرَ بِي ، وَآمَنَ بِذَلِكَ النَّجْمِ ، وَإِنَّ مَنْ يَقُولُ : إِنَّ اللهَ سَقَانَا ، فَقَدْ آمَنَ بِي ، وَكَفَرَ بِذَلِكَ النَّجْمِ .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ صَالِحِ بْنِ كَيْسَانَ إِلَّا مُسْلِمُ بْنُ خَالِدٍ I " .
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”ہم حدیبیہ کے دن نبی کریم ﷺ کے ساتھ تھے، اس رات ہم پر زور کی بارش ہوئی، جب صبح ہوئی تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”کیا تم جانتے ہو کہ تمہارے رب نے کیا فرمایا؟“ صحابہ نے عرض کیا: ”اللہ اور اس کا رسول ہی بہتر جانتے ہیں۔“ آپ ﷺ نے یہ بات تین بار فرمائی اور صحابہ بھی (یہی جواب) دہراتے رہے، پھر آپ ﷺ نے فرمایا: ”تمہارے رب نے فرمایا: جو شخص کہتا ہے کہ ہم پر فلاں فلاں ستارے کے طلوع (یا غروب) کی وجہ سے بارش ہوئی، اس نے میرا انکار کیا اور اس ستارے پر ایمان لایا، اور جو کہتا ہے کہ اللہ نے ہمیں سیراب کیا، وہ مجھ پر ایمان لایا اور اس ستارے کا منکر ہوا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو صالح بن کیسان سے مسلم بن خالد کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“