المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَنِيفَةَ الْوَاسِطِيُّ ، قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ مُعَاوِيَةَ الْحَذَّاءُ ، قَالَ : نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، قَالَ : نَا ابْنُ الْمُبَارَكِ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : كُنَّا جُلُوسًا مَعَ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ ، فَمَرَّتْ جِنَازَةٌ ، فَقَامَ ، فَقُمْنَا ، ثُمَّ صَلَّيْنَا ، فَخَلَعَ نَعْلَيْهِ ، فَقُلْنَا : يَا خَلِيفَةَ رَسُولِ اللهِ خَلَعْتَ نَعْلَيْكَ حِينَ يَلْبِسُ النَّاسُ نِعَالَهُمْ ، فَقَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : مَنْ مَشَى حَافِيًا فِي طَاعَةِ اللهِ لَمْ يَسْأَلْهُ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ يَوْمَ الْقِيَامَةِ عَمَّا افْتَرَضَ عَلَيْهِ .
I " لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ أَبِي بَكْرٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ مُعَاوِيَةَ الْحَذَّاءُ الْوَاسِطِيُّ I " .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ”ہم سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے ساتھ بیٹھے تھے کہ ایک جنازہ گزرا، تو وہ کھڑے ہو گئے اور ہم بھی کھڑے ہو گئے، پھر ہم نے (جنازہ) پڑھا تو انہوں نے اپنے جوتے اتار دیے۔ ہم نے عرض کیا: ”اے خلیفہ رسول! آپ نے اپنے جوتے اتار دیے حالانکہ لوگ جوتے پہنے ہوئے ہیں؟“ تو انہوں نے فرمایا: ”میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ”جو شخص اللہ کی اطاعت میں ننگے پاؤں چلا، اللہ عزوجل قیامت کے دن اس سے ان چیزوں کے بارے میں نہیں پوچھے گا جو اس پر فرض کی تھیں۔““
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند سے مروی ہے، اس میں محمد بن عبداللہ بن معاویہ الحذاء الواسطی منفرد ہیں۔“