المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 6178
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَنِيفَةَ الْوَاسِطِيُّ ، قَالَ : نَا حَمْزَةُ بْنُ جَعْفَرٍ الشِّيرَازِيُّ ، قَالَ : ثَنَا أَبُو سَمُرَةَ الْقَاضِي ، قَالَ نَا أَبُو شَيْبَةَ ، عَنِ الْحَكَمِ ، عَنْ مِقْسَمٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : يَا مَعْشَرَ الْأَنْصَارِ مَنْ سَيِّدُكُمْ ؟ قَالُوا : جَدُّ بْنُ قَيْسٍ ، وَإِنَّا لَنُبَخِّلُهُ ، قَالَ : I " لَيْسَ سَيِّدَكُمْ ، وَلَكِنْ سَيِّدُكُمْ عَمْرُو بْنُ الْجَمُوحِ I " وَكَانَ سَخِيًّا .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اے انصار کی جماعت! تمہارا سردار کون ہے؟“ انہوں نے عرض کیا: ”جد بن قیس ہے، البتہ ہم اسے بخیل سمجھتے ہیں۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”وہ تمہارا سردار نہیں، بلکہ تمہارا سردار عمرو بن جموح ہے“ اور وہ (عمرو بن جموح) بڑے سخی تھے۔