المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَنِيفَةَ الْوَاسِطِيُّ ، قَالَ : نَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مَاهَانَ ، قَالَ : ثَنَا أَبِي ، قَالَ : ثَنَا طَلْحَةُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ صَفْوَانَ بْنِ سُلَيْمٍ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : إِنَّ الْمَلَائِكَةَ قَالَتْ : يَا رَبَّنَا أَعْطَيْتَ بَنِي آدَمَ فَهُمْ يَأْكُلُونَ ، وَيَشْرَبُونَ وَيَرْكَبُونَ وَيَلْبَسُونَ ، وَنَحْنُ نُسَبِّحُ بِحَمْدِكَ ، وَلَا نَأْكُلُ وَلَا نَشْرَبُ ، وَلَا نَلْهُو ، فَكَمَا جَعَلْتَ لَهُمُ الدُّنْيَا فَاجْعَلْ لَنَا الْآخِرَةَ ، فَقَالَ : لَا أَجْعَلُ ذُرِّيَّةَ مَنْ خَلَقْتُهُ بِيَدَيَّ كَمَنْ قُلْتُ لَهُ : كُنْ فَكَانَ .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ صَفْوَانَ بْنِ سُلَيْمٍ إِلَّا طَلْحَةُ بْنُ زَيْدٍ ، وَأَبُو غَسَّانَ مُحَمَّدُ بْنُ مُطَرِّفٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ عَنْ طَلْحَةَ بْنِ زَيْدٍ : مُحَمَّدُ بْنُ مَاهَانَ ، وَتَفَرَّدَ بِهِ عَنْ أَبِي غَسَّانَ : حَجَّاجٌ الْأَعْوَرُ I " .
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”فرشتوں نے عرض کیا: ”اے ہمارے رب! تو نے بنی آدم کو (دنیا کی نعمتیں) عطا فرمائیں، وہ کھاتے پیتے ہیں، سواری کرتے ہیں اور لباس پہنتے ہیں، جبکہ ہم تیری حمد کے ساتھ تسبیح کرتے ہیں، نہ کھاتے ہیں، نہ پیتے ہیں اور نہ لہو و لعب کرتے ہیں۔ پس جس طرح تو نے ان کے لیے دنیا رکھی ہے، ہمارے لیے آخرت رکھ دے۔“ تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ”میں اس کی اولاد کو، جسے میں نے اپنے ہاتھوں سے پیدا کیا، ان جیسا نہیں بناؤں گا جن سے میں نے صرف یہ کہا: ”ہو جا“ تو وہ ہو گئے۔““
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو صفوان بن سلیم سے صرف طلحہ بن زید اور ابو غسان محمد بن مطرف نے روایت کیا ہے۔ طلحہ بن زید سے روایت کرنے میں محمد بن ماہان منفرد ہیں، اور ابو غسان سے روایت کرنے میں حجاج اعور منفرد ہیں۔“