المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَنِيفَةَ الْوَاسِطِيُّ ، قَالَ : نَا وَهْبُ بْنُ حَفْصٍ الْحَرَّانِيُّ ، قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ أَبِي دَاوُدَ ، قَالَ : ثَنَا أَبُو جَعْفَرٍ الرَّازِيُّ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ الْأَسْوَدِ بْنِ يَزِيدَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : مَنْ كَانَتْ لَهُ صَلَاةٌ مِنَ اللَّيْلِ فَغَلَبَتَاهُ عَيْنَاهُ ، كَتَبَ اللهُ لَهُ أَجْرَ لَيْلَتِهِ تِلْكَ ، وَكَانَ نَوْمُهُ عَلَيْهِ صَدَقَةً مِنَ اللهِ .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ الْأَسْوَدِ بْنِ يَزِيدَ ، عَنْ عَائِشَةَ إِلَّا أَبُو جَعْفَرٍ الرَّازِيُّ I " ، وَرَوَاهُ مَالِكٌ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنْ عَائِشَةَ .
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس شخص کا رات کو نماز پڑھنے کا معمول ہو، پھر نیند اس پر غالب آ جائے، تو اللہ تعالیٰ اس کے لیے اس رات کی نماز کا اجر لکھ دیتا ہے، اور اس کی نیند اس پر اللہ کی طرف سے صدقہ بن جاتی ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو محمد بن منکدر سے، انہوں نے سعید بن جبیر سے، انہوں نے اسود بن یزید سے، انہوں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے صرف ابو جعفر رازی نے روایت کیا ہے۔“ اور امام مالک رحمہ اللہ نے اسے محمد بن منکدر سے، انہوں نے سعید بن جبیر سے، انہوں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کیا ہے۔