❮
❯
حدیث نمبر: 6174
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَنِيفَةَ الْوَاسِطِيُّ ، قَالَ : ثَنَا عَمِّي ، قَالَ : ثَنَا أَبِي ، قَالَ : ثَنَا طَلْحَةُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ يُونُسَ بْنِ يَزِيدَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ الْحَكَمِ السُّلَمِيِّ ، أَنَّهُ : قَدِمَ عَلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ : يَا رَسُولَ اللهِ ، إِنِّي أُرِيدُ أَنْ أَسْأَلَكَ عَنْ أَمْرٍ لَا أَسْأَلُ عَنْهُ أَحَدًا بَعْدَكَ : مَنْ أَبُونَا ؟ قَالَ : I " آدَمُ قَالَ : مَنْ أُمُّنَا ؟ قَالَ : I " حَوَّاءُ I " قَالَ : مَنْ أَبُو الْجِنِّ ؟ قَالَ : I " إِبْلِيسُ I " قَالَ : فَمَنْ أُمُّهُمْ ؟ قَالَ : I " امْرَأَتُهُ .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الزُّهْرِيِّ إِلَّا يُونُسُ بْنُ يَزِيدَ ، وَلَا عَنْ يُونُسَ إِلَّا طَلْحَةُ بْنُ زَيْدٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ مُحَمَّدُ بْنُ مَاهَانَ I " .
ترجمہ

سیدنا معاویہ بن حکم سلمی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! میں آپ سے ایک ایسی بات پوچھنا چاہتا ہوں جو آپ کے بعد میں کسی سے نہیں پوچھوں گا: ہمارے باپ کون ہیں؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”آدم (علیہ السلام)۔“ انہوں نے پوچھا: ”ہماری ماں کون ہیں؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”حوا (علیہا السلام)۔“ انہوں نے پوچھا: ”جنوں کا باپ کون ہے؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ابلیس۔“ انہوں نے پوچھا: ”ان کی ماں کون ہے؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اس (ابلیس) کی بیوی۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو زہری رحمہ اللہ سے یونس بن یزید رحمہ اللہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور یونس رحمہ اللہ سے طلحہ بن زید کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں محمد بن ماہان منفرد ہیں۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الميم / حدیث: 6174
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف لضعف طلحة بن زيد
تخریج حدیث «قال الهيثمي: فيه طلحة بن زيد ضعفه البخاري وأحمد وذكره ابن حبان في الثقات «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 1، ص 193»»