❮
❯
حدیث نمبر: 6166
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَنِيفَةَ الْوَاسِطِيُّ ، قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى الْحَرَشِيُّ ، قَالَ : نَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ عِيَاضٍ ، عَنْ صَفْوَانَ بْنِ سُلَيْمٍ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : مَا عُبِدَ اللهُ بِشَيْءٍ أَفْضَلَ مِنْ فِقْهٍ فِي دِينٍ ، وَلَفَقِيهٌ أَشَدُّ عَلَى الشَّيْطَانِ مِنْ أَلْفِ عَابِدٍ ، وَلِكُلِّ شَيْءٍ عِمَادٌ ، وَعِمَادُ هَذَا الدِّينُ الْفِقْهُ .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ صَفْوَانَ بْنِ سُلَيْمٍ إِلَّا يَزِيدُ بْنُ عِيَاضٍ I " .
ترجمہ

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم ﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ کی عبادت دین کی سمجھ (فقاہت) سے بڑھ کر کسی چیز کے ذریعے سے نہیں کی گئی، اور ایک فقیہ شیطان پر ہزار عبادت گزاروں سے زیادہ بھاری ہے، اور ہر چیز کا ایک ستون ہوتا ہے اور اس دین کا ستون فقہ (دین کی سمجھ) ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو صفوان بن سلیم سے یزید بن عیاض کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الميم / حدیث: 6166
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف جدًّا، فيه يزيد بن عياض كذاب
تخریج حدیث «قال الهيثمي: فيه يزيد بن عياض وهو كذاب «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 1، ص 121»»
«أخرجه الدارقطني فى «سننه» برقم: 3085، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 3087، 3088»