المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 6167
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَنِيفَةَ الْوَاسِطِيُّ ، قَالَ : نَا إِسْحَاقُ بْنُ شَاهِينٍ ، قَالَ : [ نَا ] الْحَكَمُ بْنُ ظُهَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : مَنْ بَنَى لِلهِ مَسْجِدًا وَلَوْ كَمِفْحَصِ قَطَاةٍ بَنَى اللهُ لَهُ بَيْتًا فِي الْجَنَّةِ .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ نَافِعٍ إِلَّا ابْنُ أَبِي لَيْلَى ، وَلَا عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى إِلَّا الْحَكَمُ بْنُ ظُهَيْرٍ I " .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس نے اللہ کے لیے مسجد بنائی، خواہ وہ قطا (ایک پرندے) کے گھونسلے (بیٹھنے کی جگہ) جتنی ہی ہو، اللہ تعالیٰ اس کے لیے جنت میں گھر بنا دے گا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو نافع سے ابن ابی لیلیٰ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور ابن ابی لیلیٰ سے حکم بن ظہیر کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“