المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَنِيفَةَ الْوَاسِطِيُّ ، قَالَ : نَا عَمِّي ، قَالَ : نَا أَبِي ، قَالَ : ثَنَا خَلَفُ بْنُ خَلِيفَةَ ، عَنْ أَبَانَ الْمُعَلِّمِ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ الْأَنْصَارِيِّ ، عَنْ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ ، عَنِ الْحَكَمِ بْنِ مِينَاءَ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ جَارِيَةَ الْأَنْصَارِيِّ ، قَالَ : كُنَّا جُلُوسًا حَوْلَ سَرِيرِ مُعَاوِيَةَ ، فَقَالَ : مَا كُنْتُمْ تُحَدِّثُونَهُ ؟ قَالُوا : كُنَّا فِي حَدِيثٍ مِنْ حَدِيثِ الْأَنْصَارِ ، فَقَالَ : أَلَا أُحَدِّثُكُمْ بِحَدِيثٍ سَمِعْتُهُ مِنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ؟ قَالُوا : بَلَى ، قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : مَنْ أَحَبَّ الْأَنْصَارَ أَحَبَّهُ اللهُ ، وَمَنْ أَبْغَضَ الْأَنْصَارَ أَبْغَضَهُ اللهُ .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبَانَ الْمُعَلِّمِ إِلَّا خَلَفُ بْنُ خَلِيفَةَ ، تَفَرَّدَ بِهِ مُحَمَّدُ بْنُ مَاهَانَ I " .
یزید بن جاریہ انصاری رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ہم سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کی چارپائی کے گرد بیٹھے تھے تو انہوں نے پوچھا: ”تم لوگ کس موضوع پر گفتگو کر رہے تھے؟“ لوگوں نے کہا: ”ہم انصار کی باتوں میں سے ایک بات کر رہے تھے۔“ تو انہوں نے فرمایا: ”کیا میں تمہیں وہ حدیث نہ سناؤں جو میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنی ہے؟“ لوگوں نے کہا: ”ضرور سنائیے۔“ انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ”جو شخص انصار سے محبت رکھے گا اللہ اس سے محبت رکھے گا، اور جو انصار سے بغض رکھے گا اللہ اس سے بغض رکھے گا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابان معلم سے خلف بن خلیفہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں محمد بن ماہان منفرد ہیں۔“