المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 6159
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَنِيفَةَ الْوَاسِطِيُّ ، قَالَ : نَا عَمِّي ، قَالَ : نَا أَبِي ، قَالَ : ثَنَا طَلْحَةُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ يُونُسَ بْنِ يَزِيدَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عَبْدِ الْأَعْلَى بْنِ هِلَالٍ الْحِمْصِيِّ عَنْ وَاثِلَةَ بْنِ الْأَسْقَعِ ، قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : إِنَّ أَفْرَى الْفِرَى مَنِ ادَّعَى إِلَى غَيْرِ أَبِيهِ ، أَوْ كَذَبَ عَلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، أَوْ كَذَبَ عَلَى عَيْنَيْهِ .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الزُّهْرِيِّ إِلَّا يُونُسُ ، وَلَا عَنْ يُونُسَ إِلَّا طَلْحَةُ بْنُ زَيْدٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ مُحَمَّدُ بْنُ مَاهَانَ I " .
ترجمہ
سیدنا واثلہ بن اسقع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ”سب سے بڑا جھوٹ گھڑنے والا وہ شخص ہے جو اپنے باپ کے سوا کسی اور کی طرف اپنی نسبت کرے، یا رسول اللہ ﷺ پر جھوٹ باندھے، یا اپنی آنکھوں پر جھوٹ بولے (یعنی وہ چیز دیکھنے کا دعویٰ کرے جو اس نے دیکھی ہی نہ ہو)۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو زہری سے صرف یونس نے روایت کیا ہے، اور یونس سے صرف طلحہ بن زید نے، اور محمد بن ماہان اس کی روایت میں منفرد ہیں۔“