المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 6157
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَنِيفَةَ الْوَاسِطِيُّ ، قَالَ : نَا عَمِّي ، قَالَ : نَا أَبِي ، قَالَ : نَا طَلْحَةُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ سِنَانٍ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ جَابِرٍ الدِّمَشْقِيِّ ، عَنْ طَاوُسٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : مَنْ قَرَأَ السُّورَةَ الَّتِي يُذْكَرُ فِيهَا آلُ عِمْرَانَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ ، صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَمَلَائِكَتُهُ حَتَّى تَغِيبَ الشَّمْسُ .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ يَزِيدَ بْنِ جَابِرٍ إِلَّا يَزِيدُ بْنُ سِنَانٍ ، وَلَا عَنْ يَزِيدَ بْنِ سِنَانٍ إِلَّا طَلْحَةُ بْنُ زَيْدٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ مُحَمَّدُ بْنُ مَاهَانَ I " .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو شخص جمعہ کے دن وہ سورت پڑھے جس میں آلِ عمران کا ذکر ہے (یعنی سورۂ آلِ عمران)، اللہ تعالیٰ اور اس کے فرشتے سورج غروب ہونے تک اس پر رحمت و درود بھیجتے رہتے ہیں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو یزید بن جابر سے یزید بن سنان کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور یزید بن سنان سے طلحہ بن زید کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں محمد بن ماہان منفرد ہیں۔“