المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 612
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ قَالَ : نَا عَلِيُّ بْنُ عُثْمَانَ اللَّاحِقِيُّ قَالَ : نَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ فَيْرُوزَ .
عَنْ أَبِيهِ ، أَنَّ وَفْدَ ثَقِيفَ قَدِمُوا عَلَى رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ، فَقَالُوا : رَأَيْنَاهُ I " يُصَلِّي فِي نَعْلَيْنِ مَتَقَابِلَتَيْنِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ إِلَّا حَمَّادٌ ، وَلَا رُوِيَ عَنْ فَيْرُوزَ الدَّيْلَمِيِّ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ .
ترجمہ
سیدنا فیروز الدیلمی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ثقیف کا وفد رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا تو انہوں نے عرض کیا: ”ہم نے آپ ﷺ کو ایسے جوتوں میں نماز پڑھتے دیکھا جن کے دو تسمے (آمنے سامنے) تھے۔“
اس حدیث کو عبدالملک بن عمیر رحمہ اللہ سے صرف حماد بن سلمہ رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور سیدنا فیروز الدیلمی رضی اللہ عنہ سے یہ روایت صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے۔