المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 613
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ قَالَ : نَا أَحْمَدُ بْنُ بَحْرٍ الْعَسْكَرِيُّ قَالَ : نَا عَبْثَرُ بْنُ الْقَاسِمِ ، عَنْ مُطَرِّفِ بْنِ طَرِيفٍ ، عَنْ أَبِي الْجَهْمِ ، عَنِ الْقَاسِمِ ، مَوْلَى أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ .
عَنْ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ قَالَ : لَمَّا فَتَحَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَيْبَرَ ، وَقَعَ النَّاسُ فِي الثُّومِ ، فَجَعَلُوا يَأْكُلُونَهُ ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : مَنْ أَكَلَ مِنْ هَذِهِ الْبَقْلَةِ ، فَلَا يَقْرَبَنَّ مَسْجِدَنَا I " .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مُطَرِّفٍ إِلَّا عَبْثَرٌ ، تَفَرَّدَ بِهِ : أَحْمَدُ بْنُ بَحْرٍ ، وَلَا يُرْوَى عَنْ أَبِي بَكْرٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ .
ترجمہ
سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”جب رسول اللہ ﷺ نے خیبر فتح کیا، تو لوگ لہسن پر ٹوٹ پڑے اور اسے کھانے لگے، تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: «مَنْ أَكَلَ مِنْ هَذِهِ الْبَقْلَةِ ، فَلَا يَقْرَبَنَّ مَسْجِدَنَا» ”جس نے اس سبزی (لہسن) میں سے کھایا، وہ ہرگز ہماری مسجد کے قریب نہ آئے۔““
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو مطرف رحمہ اللہ سے صرف عبثر رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور اس کی روایت میں احمد بن بحر رحمہ اللہ منفرد ہیں، اور سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ سے یہ حدیث صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے۔“