المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ قَالَ : نَا عَبَّادُ بْنُ مُوسَى الْخُتَّلِيُّ قَالَ : نَا أَزْهَرُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، عَنِ الْحَسَنِ قَالَ : قَالَ عَمْرُو بْنُ الْعَاصِ : مَا كُنَّا نَرَى أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَاتَ يَوْمَ مَاتَ وَهُوَ يُحِبُّ رَجُلًا ، فَيُدْخِلُهُ اللهُ النَّارَ . قِيلَ لَهُ : قَدْ كَانَ يَسْتَعْمِلُكَ ؟ فَقَالَ : اللهُ أَعْلَمُ ، وَلَكِنَّهُ قَدْ كَانَ يُحِبُّ رَجُلًا ، قَالُوا : مَنْ هُوَ ؟ قَالَ : I " كَانَ يُحِبُّ عَمَّارَ بْنَ يَاسِرٍ I " .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ ابْنِ عَوْنٍ إِلَّا أَزْهَرُ ، تَفَرَّدَ بِهِ : عَبَّادٌ .
سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”ہمارا یہ گمان نہیں تھا کہ رسول اللہ ﷺ جس روز وفات پائے، آپ ﷺ کسی شخص سے محبت فرماتے ہوں اور پھر اللہ تعالیٰ اسے آگ میں داخل کر دے۔“ ان سے عرض کیا گیا: ”آپ ﷺ تو آپ کو بھی عامل مقرر فرماتے تھے؟“ انہوں نے فرمایا: ”اللہ بہتر جانتا ہے، لیکن وہ ایک شخص سے (ضرور) محبت فرماتے تھے۔“ لوگوں نے پوچھا: ”وہ کون ہے؟“ انہوں نے فرمایا: ”وہ سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ سے محبت فرماتے تھے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابن عون رحمہ اللہ سے صرف ازہر رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے اور اس کی روایت میں عباد رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“