المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 6096
حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ثَعْلَبٌ الْبَصْرِيُّ النَّحْوِيُّ ، قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ يَزِيدَ الْمُقْرِئُ ، قَالَ : نَا أَبِي ، قَالَ : نَا هَمَّامٌ ، عَنْ سُفْيَانَ بْنِ عُيَيْنَةَ وَمَنْصُورِ بْنِ الْمُعْتَمِرِ ، وَبَكْرِ بْنِ وَائِلٍ ، وَزِيَادِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ : رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَبَا بَكْرٍ ، وَعُمَرَ ، وَعُثْمَانَ يَمْشُونَ أَمَامَ الْجِنَازَةِ .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مَنْصُورِ بْنِ الْمُعْتَمِرِ ، وَبَكْرِ بْنِ وَائِلٍ إِلَّا هَمَّامٌ ، وَلَا رَوَاهُ عَنْ هَمَّامٍ إِلَّا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمُقْرِئُ ، وَعَمْرُو بْنُ عَاصِمٍ الْكِلَابِيُّ I " .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ”میں نے نبی کریم ﷺ، سیدنا ابوبکر، سیدنا عمر اور سیدنا عثمان رضی اللہ عنہم کو جنازے کے آگے آگے چلتے ہوئے دیکھا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو منصور بن معتمر اور بکر بن وائل رحمہما اللہ سے ہمام کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور ہمام سے ابو عبدالرحمن المقری اور عمرو بن عاصم الکلابی کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“