المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 6097
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ثَعْلَبٌ ، قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ يَزِيدَ الْمُقْرِئُ ، قَالَ : نَا أَبِي قَالَ : نَا عَتَّابُ بْنُ بَشِيرٍ ، عَنْ خُصَيْفٍ ، عَنْ نَافِعٍ ، قَالَ : قِيلَ لِابْنِ عُمَرَ : هَذَا تُصَلِّي عَلَى رَاحِلَتِكَ إِذَا تَوَجَّهْتَ إِلَى مَكَّةَ ، فَلِمَ تَصْنَعُ ذَلِكَ إِذَا رَجَعْتَ إِلَى الْمَدِينَةِ ؟ I " قَالَ : I " لَوْ لَمْ أَرَ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَنَعَهُ لَمْ أَصْنَعْهُ .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ خُصَيْفٍ إِلَّا عَتَّابُ بْنُ بَشِيرٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ الْمُقْرِئُ I " .
ترجمہ
امام نافع رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے کہا گیا: ”آپ جب مکہ کی طرف جاتے ہیں تو اپنی سواری پر نماز پڑھ لیتے ہیں، تو جب مدینہ کی طرف لوٹتے ہیں تب بھی ایسا کیوں کرتے ہیں؟“ انہوں نے فرمایا: ”اگر میں نے رسول اللہ ﷺ کو ایسا کرتے نہ دیکھا ہوتا تو میں بھی ایسا نہ کرتا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو خصیف رحمہ اللہ سے عتاب بن بشیر کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں المقری منفرد ہیں۔“