المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُونُسَ الْعُصْفُرِيُّ ، قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ السَّكَنِ الْأُبُلِّيُّ ، قَالَ : نَا مُؤَمَّلُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، قَالَ : نَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، قَالَ : نَا ثَابِتٌ الْبُنَانِيُّ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ ، قَالَ : كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَوَى إِلَى فِرَاشِهِ قَالَ : اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْلَمْتُ نَفْسِي إِلَيْكَ ، وَفَوَّضْتُ أَمْرِي إِلَيْكَ ، وَأَلْجَأْتُ ظَهْرِي إِلَيْكَ ، رَغْبَةً وَرَهْبَةً إِلَيْكَ ، لَا مَلْجَأَ وَلَا مَنْجَا مِنْكَ إِلَّا إِلَيْكَ ، آمَنْتُ بِمَا أَنْزَلْتَ مِنْ كِتَابٍ ، وَبِمَا أَرْسَلْتَ مِنْ رَسُولٍ .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ إِلَّا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، تَفَرَّدَ بِهِ مُؤَمَّلُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ I " .
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ جب اپنے بستر پر تشریف لاتے تو یہ دعا پڑھتے: «اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْلَمْتُ نَفْسِي إِلَيْكَ، وَفَوَّضْتُ أَمْرِي إِلَيْكَ، وَأَلْجَأْتُ ظَهْرِي إِلَيْكَ، رَغْبَةً وَرَهْبَةً إِلَيْكَ، لَا مَلْجَأَ وَلَا مَنْجَا مِنْكَ إِلَّا إِلَيْكَ، آمَنْتُ بِمَا أَنْزَلْتَ مِنْ كِتَابٍ، وَبِمَا أَرْسَلْتَ مِنْ رَسُولٍ» ”اے اللہ! میں نے اپنی جان تیرے سپرد کر دی، اپنا معاملہ تیرے حوالے کر دیا اور اپنی پشت تیرے سہارے پر ٹکا دی، تیری رحمت کی امید اور تیرے عذاب کے خوف کے ساتھ۔ تجھ سے بچنے کے لیے تیرے سوا کوئی جائے پناہ اور کوئی جائے نجات نہیں۔ میں اس کتاب پر ایمان لایا جو تو نے نازل فرمائی اور اس رسول پر جسے تو نے بھیجا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث ثابت بنانی رحمہ اللہ سے حماد بن سلمہ رحمہ اللہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کی، اس میں مؤمل بن اسماعیل رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“