المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 6050
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُونُسَ الْعُصْفُرِيُّ ، قَالَ : نَا أَحْمَدُ بْنُ ثَابِتٍ الْجَحْدَرِيُّ ، قَالَ : ثَنَا النَّضْرُ بْنُ كَثِيرٍ ، قَالَ : نَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : إِذَا كُنْتَ تُصَلِّي فَأَرَادَ رَجُلٌ أَنْ يَمُرَّ بَيْنَ يَدَيْكَ فَرُدَّهُ ، فَإِنْ عَادَ فَرُدَّهُ ، فَإِنْ عَادَ فَرُدَّهُ ، فَإِنْ عَادَ الرَّابِعَةَ فَقَاتِلْهُ ، فَإِنَّمَا هُوَ الشَّيْطَانُ .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ قَتَادَةَ إِلَّا سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ ، تَفَرَّدَ بِهِ النَّضْرُ بْنُ كَثِيرٍ I " .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جب تم نماز پڑھ رہے ہو اور کوئی شخص تمہارے آگے سے گزرنے کا ارادہ کرے تو اسے روک دو، اگر وہ پھر آئے تو پھر روک دو، اگر پھر آئے تو پھر روک دو، اور اگر چوتھی بار بھی آئے تو اس سے لڑو، کیونکہ وہ شیطان ہی ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”قتادہ سے اس حدیث کو سعید بن ابی عروبہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں نضر بن کثیر منفرد ہیں۔“