المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 6024
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الشَّافِعِيِّ الْبَصْرِيُّ ، قَالَ : نَا عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ الْحِمْصِيُّ ، قَالَ : نَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الْعَطَّارُ ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ يَحْيَى ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ : رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَامَ الْحُدَيْبِيَةِ يُشْرِكُ بَيْنَ سَبْعَةٍ مِنْ أَصْحَابِهِ فِي الْبَدَنَةِ .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الزُّهْرِيِّ إِلَّا مُعَاوِيَةُ بْنُ يَحْيَى ، تَفَرَّدَ بِهِ يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الْعَطَّارُ I " .
ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”میں نے صلح حدیبیہ کے سال رسول اللہ ﷺ کو دیکھا کہ آپ ﷺ اپنے سات صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کو ایک اونٹ (کی قربانی) میں شریک فرما رہے تھے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو امام زہری رحمہ اللہ سے معاویہ بن یحییٰ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں یحییٰ بن سعید العطار منفرد ہیں۔“