المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الشَّافِعِيُّ ، قَالَ : ثَنَا الْقَاسِمُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ بْنِ شَرِيكٍ الْكُوفِيُّ ، قَالَ : ثَنَا عَمْرُو بْنُ عَبْدِ الْغَفَّارِ ، عَنِ الْأَعْمَشِ وَالْحَسَنِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ ، عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ ، عَنْ أَبِي مُوسَى قَالَ : قَامَ فِينَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِأَرْبَعٍ ، فَقَالَ : إِنَّ اللهَ عَزَّ وَجَلَّ لَا يَنَامُ ، وَلَا يَنْبَغِي لَهُ أَنْ يَنَامَ ، يَخْفِضُ الْقِسْطَ وَيَرْفَعُهُ ، يُرْفَعُ إِلَيْهِ عَمَلُ النَّهَارِ قَبْلَ عَمَلِ اللَّيْلِ ، وَعَمَلُ اللَّيْلِ قَبْلَ عَمَلِ النَّهَارِ ، حِجَابُهُ النَّارُ ، لَوْ رَفَعَ الْحِجَابَ أَحْرَقَتْ سُبُحَاتُ وَجْهِهِ كُلَّ مَا أَدْرَكَهُ بَصَرُهُ I " ، ثُمَّ قَرَأَ : نُودِيَ أَنْ بُورِكَ مَنْ فِي النَّارِ وَمَنْ حَوْلَهَا .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عَمْرٍو ، إِلَّا عَمْرُو بْنُ عَبْدِ الْغَفَّارِ I " .
سیدنا ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”رسول اللہ ﷺ ہم میں چار باتیں بیان کرنے کے لیے کھڑے ہوئے، چنانچہ آپ ﷺ نے فرمایا: ”بے شک اللہ عزوجل نہیں سوتا اور نہ اس کی شان کے لائق ہے کہ وہ سوئے، وہ میزانِ عدل کو جھکاتا اور اٹھاتا ہے، اس کی بارگاہ میں دن کا عمل رات کے عمل سے پہلے اور رات کا عمل دن کے عمل سے پہلے پہنچا دیا جاتا ہے، اس کا حجاب نور (یا آگ) ہے، اگر وہ اس حجاب کو ہٹا دے تو اس کے چہرۂ اقدس کے انوارِ جلال ہر اس چیز کو جلا ڈالیں جہاں تک اس کی نگاہ پہنچے۔“ پھر آپ ﷺ نے یہ آیت تلاوت فرمائی: ﴿نُودِيَ أَنْ بُورِكَ مَنْ فِي النَّارِ وَمَنْ حَوْلَهَا﴾ (ندا دی گئی کہ بابرکت ہے وہ جو آگ میں ہے اور جو اس کے آس پاس ہے)۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو حسن بن عمرو سے عمرو بن عبد الغفار کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“