المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ مُكْرَمٍ ، قَالَ : نَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ ، قَالَ : نَا عَبْدُ الْمُؤْمِنِ بْنُ عَبَّادٍ ، قَالَ : ثَنَا أَيُّوبُ السَّخْتِيَانِيُّ ، عَنْ أَبِي مَاجِدَةَ ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ ، قَالَ : مَرَّتْ عَلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جِنَازَةٌ ، تُمْخَضُ مَخْضَ الزِّقِّ ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : عَلَيْكُمْ بِالْقَصْدِ فِي الْمَشْيِ لِجَنَائِزِكُمْ دُونَ الْهَرْوَلَةِ ، فَإِنْ كَانَ خَيْرًا عَجَّلْتُمُوهُ إِلَيْهِ ، وَإِنْ كَانَ شَرًّا فَلَا يُبَعَّدُ اللهُ إِلَّا أَهْلَ النَّارِ ، وَالْجِنَازَةُ مُتَّبَعَةٌ ، وَلَيْسَتْ بِتَابِعَةٍ ، لَيْسَ مَعَهَا مَنْ تَقَدَّمَهَا .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَيُّوبَ إِلَّا عَبْدُ الْمُؤْمِنِ بْنُ عَبَّادٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ I " .
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ کے پاس سے ایک جنازہ گزرا جسے مشک کی طرح خوب ہلایا جھلایا جا رہا تھا (یعنی بہت تیزی سے لے جایا جا رہا تھا)، تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اپنے جنازوں کو لے کر چلنے میں میانہ روی اختیار کرو، دوڑ لگانے سے بچو۔ اگر میت نیک ہے تو تم اسے جلد اس کی بھلائی تک پہنچا رہے ہو، اور اگر بری ہے تو (اس کے لیے) اللہ کی رحمت سے دوری صرف جہنمیوں ہی کے لیے ہے۔ جنازہ پیچھے چلنے کی چیز ہے، وہ خود پیچھے چلنے والا نہیں، اور جو شخص اس سے آگے چلا جائے وہ اس کے ساتھ شمار نہیں ہوتا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ایوب رحمہ اللہ سے صرف عبدالمؤمن بن عباد رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور نصر بن علی رحمہ اللہ اس کی روایت میں منفرد ہیں۔“