المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 6021
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ مُكْرَمٍ ، قَالَ : نَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ ، قَالَ ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِلَالٍ ، قَالَ نَا عِمْرَانُ الْقَطَّانُ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ ثَابِتٍ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : يُعَذَّبُ الْمُصَوِّرُونَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ، وَيُقَالُ لَهُمْ : أَحْيُوا مَا خَلَقْتُمْ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَلِيِّ بْنِ ثَابِتٍ إِلَّا عِمْرَانُ الْقَطَّانُ ، تَفَرَّدَ بِهِ : مُحَمَّدُ بْنُ بِلَالٍ .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”تصویر بنانے والوں کو قیامت کے دن عذاب دیا جائے گا اور ان سے کہا جائے گا: ”جو کچھ تم نے بنایا ہے اسے زندہ کرو۔““
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو علی بن ثابت رحمہ اللہ سے صرف عمران قطان رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور محمد بن بلال رحمہ اللہ اس کی روایت میں منفرد ہیں۔“