المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 6
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ قَالَ : نَا أَبُو الْمُغِيرَةِ قَالَ : نَا عُفَيْرُ بْنُ مَعْدَانَ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ عِكْرِمَةَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : صُرِفَتِ الْجِنُّ إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَّتَيْنِ ، وَكَانَ أَشْرَافُ الْجِنِّ بِنَصِيبِينَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ قَتَادَةَ إِلَّا عُفَيْرٌ . تَفَرَّدَ بِهِ : أَبُو الْمُغِيرَةِ .
ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”جنات کو رسول اللہ ﷺ کی طرف دو مرتبہ متوجہ کیا گیا، اور جنات کے معزز لوگ نصیبین کے رہنے والے تھے۔“
اس حدیث کو قتادہ رحمہ اللہ سے صرف عفیر رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور اسے بیان کرنے میں ابو المغیرہ رحمہ اللہ منفرد ہیں۔