المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 7
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ قَالَ : نَا أَبُو الْمُغِيرَةِ قَالَ : نَا عُفَيْرٌ قَالَ : حَدَّثَنِي قَتَادَةُ عَنْ أَنَسٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَقُولُ : يَأْتِينِي جِبْرِيلُ عَلَى صُورَةِ دِحْيَةَ الْكَلْبِيِّ .
قَالَ أَنَسٌ : وَدِحْيَةُ كَانَ رَجُلًا جَسِيمًا جَمِيلًا أَبْيَضَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ قَتَادَةَ ، إِلَّا عُفَيْرٌ . تَفَرَّدَ بِهِ : أَبُو الْمُغِيرَةِ .
ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ فرمایا کرتے تھے: ”جبرائیل علیہ السلام میرے پاس سیدنا دحیہ کلبی رضی اللہ عنہ کی صورت میں آتے ہیں۔“
سیدنا انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”اور سیدنا دحیہ رضی اللہ عنہ ایک قوی ہیکل، خوبصورت اور سفید رنگت والے شخص تھے۔“
اس حدیث کو قتادہ رحمہ اللہ سے صرف عفیر رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور اس کے ساتھ ابو المغیرہ رحمہ اللہ منفرد ہیں۔