المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِمْرَانَ النَّاقِطُ ، قَالَ : نَا الْجَرَّاحُ بْنُ مَخْلَدٍ قَالَ : نَا عُمَرُ بْنُ يُونُسَ ، قَالَ : نَا عِيسَى بْنُ عَوْنٍ ، قَالَ : ثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ زُرَارَةَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : مَا أَنْعَمَ اللهُ عَلَى عَبْدٍ مِنْ نِعْمَةٍ فِي أَهْلٍ أَوْ مَالٍ أَوْ وَلَدٍ ، فَيَقُولُ : مَا شَاءَ اللهُ لَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ ، فَيَرَى فِيهَا آفَةً دُونَ الْمَوْتِ ، فَكَانَ يَتَأَوَّلُ هَذِهِ الْآيَةَ : وَلَوْلا إِذْ دَخَلْتَ جَنَّتَكَ قُلْتَ مَا شَاءَ اللهُ لا قُوَّةَ إِلا بِاللهِ
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ أَنَسٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ عُمَرُ بْنُ يُونُسَ .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ جس بندے کو اہل و عیال، مال یا اولاد میں کوئی نعمت عطا فرمائے اور وہ یہ کلمہ کہے: «مَا شَاءَ اللهُ لَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ» ”جو اللہ چاہے (وہی ہوتا ہے)، اللہ کی توفیق کے بغیر کوئی قوت نہیں“، تو وہ اس نعمت میں موت سے کم کوئی آفت نہیں دیکھے گا۔“ اور سیدنا انس رضی اللہ عنہ اس آیت کی یہی تاویل بیان کیا کرتے تھے: ﴿وَلَوْلَا إِذْ دَخَلْتَ جَنَّتَكَ قُلْتَ مَا شَاءَ اللَّهُ لَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ﴾ ”اور جب تو اپنے باغ میں داخل ہوا تو تو نے یہ کیوں نہ کہا: جو اللہ چاہے (وہی ہوتا ہے)، اللہ کی توفیق کے بغیر کوئی قوت نہیں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے اسی سند کے ساتھ ہی مروی ہے، اس میں عمر بن یونس منفرد ہیں۔“