❮
❯
حدیث نمبر: 5993
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِمْرَانَ النَّاقِطُ ، قَالَ : نَا الْحَسَنُ بْنُ يَحْيَى الْأَزْدِيُّ ، قَالَ : نَا عَاصِمُ بْنُ مِهْجَعٍ ، قَالَ : نَا مَاهَانُ بْنُ سِرَاحٍ أَبُو خَالِدٍ ، قَالَ : حَدَّثَنِي الْعَلَاءُ بْنُ بُرْدٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : عَبْدٌ لَا يُطْفَأُ نَارُهُ ، وَلَا تَمُوتُ دِيدَانُهُ وَلَا يُخَفَّفُ عَذَابُهُ : الَّذِي يُشْرِكُ بِاللهِ ، وَرَجُلٌ جَرَّ رَجُلًا إِلَى سُلْطَانٍ بِغَيْرِ ذَنْبٍ فَقَتَلَهُ ، وَرَجُلٌ عَقَّ وَالِدَيْهِ .
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ أَنَسٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ عَاصِمُ بْنُ مِهْجَعٍ .
كذا في طبعة دار الحرمين ، والصواب : ( الحسن بن يحيى الرزي).
ترجمہ

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تین بندے ایسے ہیں جن کی آگ کبھی نہیں بجھائی جائے گی، ان کے کیڑے کبھی نہیں مریں گے اور ان کے عذاب میں کبھی تخفیف نہیں کی جائے گی: ایک وہ جو اللہ کے ساتھ شرک کرے، دوسرا وہ آدمی جو کسی شخص کو بغیر کسی جرم کے حاکم کے پاس گھسیٹ لے جائے اور (اس کے نتیجے میں) وہ اسے قتل کر دے، اور تیسرا وہ آدمی جو اپنے والدین کی نافرمانی کرے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے اسی سند کے ساتھ ہی مروی ہے، اس میں عاصم بن مہجع منفرد ہیں۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الميم / حدیث: 5993
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف لضعف العلاء بن سنان
تخریج حدیث «قال الهيثمي: فيه العلاء بن سنان ضعفه أحمد «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 1، ص 105»»