❮
❯
حدیث نمبر: 5992
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِمْرَانَ النَّاقِطُ ، قَالَ : نَا يَحْيَى بْنُ حَبِيبِ بْنِ عَرَبِيٍّ ، قَالَ : نَا مَرْحُومُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ الْعَطَّارُ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحِيمِ بْنِ زَيْدٍ الْعَمِّيِّ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : طَوَافَانِ يُغْفَرُ لِصَاحِبِهِمَا ذُنُوبُهُ بَالِغَةً مَا بَلَغَتْ : طَوَافٌ بَعْدَ صَلَاةِ الصُّبْحِ يَكُونُ فَرَاغُهُ عِنْدَ طُلُوعِ الشَّمْسِ ، وَطَوَافٌ بَعْدَ الْعَصْرِ يَكُونُ فَرَاغُهُ عِنْدَ غُرُوبِ الشَّمْسِ ، قَالُوا : يَا رَسُولَ اللهِ إِنْ كَانَ قَبْلَ ذَلِكَ وَبَعْدَهُ ؟ قَالَ : يُلْحَقُ بِهِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ إِلَّا زَيْدٌ الْعَمِّيُّ .
ترجمہ

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”دو طواف ایسے ہیں کہ ان کے کرنے والے کے گناہ خواہ کتنے ہی ہوں بخش دیے جاتے ہیں: ایک وہ طواف جو نمازِ فجر کے بعد کیا جائے اور اس سے فراغت طلوعِ آفتاب کے وقت ہو، اور دوسرا وہ طواف جو عصر کے بعد کیا جائے اور اس سے فراغت غروبِ آفتاب کے وقت ہو۔“ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! اگر اس سے پہلے یا اس کے بعد (طواف کیا جائے) تو؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”وہ بھی اسی کے ساتھ ملحق ہوگا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو سعید بن جبیر سے زید عمی کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الميم / حدیث: 5992
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف جدًّا، فيه عبد الرحيم بن زيد العمي متروك
تخریج حدیث «قال الهيثمي: وفيه عبد الرحيم بن زيد العمي وهو متروك «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 3، ص 246»»