المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 5981
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْأَحْمَرِ النَّاقِدُ ، قَالَ : ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى الْأَزْدِيُّ قَالَ : ثَنَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ حَفْصٍ ، قَالَ : نَا حَفْصُ بْنُ النَّضْرِ السُّلَمِيُّ ، قَالَ : نَا عَامِرُ بْنُ خَارِجَةَ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ سَعْدٍ ، أَنَّ قَوْمًا شَكَوْا إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَحْطَ الْمَطَرِ ، فَقَالَ : اجْثُوا عَلَى الرُّكَبِ ، وَقُولُوا : يَا رَبِّ ، يَا رَبِّ وَرَفَعَ السَّبَّابَةَ إِلَى السَّمَاءِ ، فَفَعَلُوا ، فَسُقُوا حَتَّى أَحَبُّوا أَنْ يُكْشَفَ عَنْهُمْ .
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ سَعْدٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى الْأَزْدِيُّ .
ترجمہ
سیدنا سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ کچھ لوگوں نے رسول اللہ ﷺ سے بارش کے قحط کی شکایت کی تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”گھٹنوں کے بل بیٹھ جاؤ اور کہو: اے میرے رب! اے میرے رب!“ اور آپ ﷺ نے شہادت کی انگلی آسمان کی طرف اٹھائی۔ لوگوں نے ایسا ہی کیا تو ان پر اتنی بارش برسائی گئی کہ وہ چاہنے لگے کہ اب اس (بارش) کو ان سے ہٹا دیا جائے۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث سعد سے صرف اسی سند سے مروی ہے، اس میں محمد بن یحییٰ ازدی منفرد ہیں۔“